ندا یاسر، علیزے شاہ اور یاسر نواز کورونا میں مبتلا ہیں

علیزے شاہ کے منگیتر نعمان سمیع اور سیٹ کے عملے کے افراد کے کورونا ٹیسٹ بھی مثبت رپورٹ ہوئے ہیں

پاکستان میڈیا کے مارننگ شو کی خاتون میزبان ندا یاسر، اداکار علیزے شاہ اور اداکار و ہدایتکار یاسر نواز  کے کورونا کووڈ 19 ٹیسٹ پازیٹو آئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ علیزے شاہ کے منگیتر نعمان سمیع کے ساتھ ان تینوں افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت  رپورٹ ہوئے ہیں۔  مصدقہ ذرائع اور روزنامہ ٹریبون کے مطابق ان کے شو کے سیٹ پر موجود عملے کے ممبروں کے کورونا ٹیسٹ بھی پازیٹو ہیں ۔
 
اس حوالے سے ان میں سے کسی شخصیت نے اس حوالے سے ابھی تک کوئی بیان نہیں دیا ہے۔ لیکن ان کے ساتھی اداکاروں کی طرف سے ٹویٹ پر یہ خبریں شائع  کی  جا رہی ہیں ۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ علیزے شاہ اور یاسر کے سیریل کی کاسٹ کچھ دن قبل ہی ندا یاسر کے شو میں نمودار ہوئی تھی۔ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ملک میں کورونا کی بدترین صورتحال کے باوجود ندا یاسر نے اپنے مارننگ شو کو نہیں روکا۔
 
ہم امید کرتے ہیں کہ وہ تمام افراد جن افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، وہ جلد صحت یاب ہوں گے۔
فاروق رشید بٹ
عالمی امن اور اتحاد اسلامی کا پیام بر ، نام فاروق رشید بٹ اور تخلص درویش ہے، سابقہ بینکر ، کالم نویس ، شاعر اور ورڈپریس ویب ماسٹر ہوں ۔ آج کل ہوٹل مینجمنٹ کے پیشہ سے منسلک ہوں ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبریں

کورونا بحران کے باعث ٹی 20 ورلڈ کپ ملتوی کر دیا گیا

انرنیشنل کرکٹ کونسل کی طرف سے یہ حتمی بیان سامنے آ...

ایران میں حکومت کے مخالف صحافیوں کو سخت سزاؤں کا سلسلہ جاری ہے

مغربی اور امریکی میڈیا کے مطابق ایرانی سرکاری عدالت نے وائس...

Comments

Leave a Reply

تازہ ترین خبریں