ایرانی بحری میزائل نے غلطی سے اپنا ہی بیڑا غرق کر دیا

اس افسوس ناک اتفاقی واقعہ میں  ایرانی بحریہ کے  بیس  کے قریب بحری فوجی  ہلاک اور ایک درجن سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں

ایران کے سرکاری میڈیا کی رپورٹ اور ورلڈ نیوز چینلز کے مطابق خلیج فارس عمان میں جاری بحری تربیتی مشقوں کے دوران ایرانی بحریہ کے جنگی جہاز سے فائر  کیے جانے والے ایک میزائل نے غلطی سے اپنے ہی ایک امدادی جہاز کو نشانہ بنا ڈالا ۔ اس واقعہ میں  ایرانی بحریہ کے  بیس  کے قریب بحری فوجی  ہلاک اور ایک درجن سے زیادہ بحری جوان زخمی ہوگئے ہیں۔
 
اطلاعات کے مطابق  ایرانی  جہاز  آبنائے ہرمز  کی جنوبی بندرگاہ جسک   کے قریب اپنے ہی ملک کے میزائل کا نشانہ بن گیا ۔  قریب سمند میں موجود ایرانی بحریہ  کی امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو نکالنے میں مدد کی۔ اتفاق سے یہ واقعہ  خلیج فارس کے خطے میں ایران اور امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے مابین حالیہ شدید تناؤ کے درمیان پیش آیا ہے۔ امریکی بحریہ نے علاقے پر ایران پر اپنے جہازوں کو ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
 
سرکاری میڈیا کے مطابق ، ایرانی فورسز نے اس واقعے کے بعد ، قونارک نامی جہاز کو قریبی بحری اڈے پر کھڑا کر دیا ہے۔ ایسوسی ایٹ پریس کے مطابق ،  ہالینڈ کا بنا ہوا یہ بحری جہاز  1988 سے بحریہ کی سروس میں ہے  اور اس پر عام طور پر 20 ملاحوں کا عملہ ہوتا ہے۔
 تجزیہ کار ایجنسی جین کے مطابق ، مبینہ طور پر کونارک نامی جہاز جس نور اینٹی شپ میزائل کا نشانہ بنا  وہ ایک طویل عرصے سے ایرانی بحریہ  کے اینٹی شپ میزائیل ذخیروں کا  اہم حصہ رہا ہے۔ انٹیلی جنس ایندنسی جین کے سینئر فوجی قابلیت کے تجزیہ کار ریڈ فوسٹر نے ایک ای میل کے ذریعے کہا ہے ۔  اس جہاز کے نقصان سے ایرانی بحریہ کی وسیع صلاحیتوں پر کوئی خاص اثر نہیں پڑے گا۔ لیکن  تباہ ہونے والے جہاز جگہ نئے بحری  جہاز شامل ہونے میں ممکنہ طور  پر کئی سال لگیں گے۔
 
انٹیلی جنس تجزیہ نگاروں کے مطابق  ممکن ہے کہ جس  ٹیسٹ فائرنگ میں یہ حادثہ  پیش آیا  ہے ۔  وہ ممکنہ طور پر گذشتہ ماہ امریکی بحریہ کے بحری جہازوں کی طرف سے ایرانی انقلابی گارڈز کور کے   جہازوں کو ہراساں کرنے کے بعد خلیج میں امریکہ اور ایران کے مابین بڑھتی ہوئی کشیدگی کی لہروں سے نکلنے کی صلاحیت کا مظاہرہ ہو ،
فاروق رشید بٹ
عالمی امن اور اتحاد اسلامی کا پیام بر ، نام فاروق رشید بٹ اور تخلص درویش ہے، سابقہ بینکر ، کالم نویس ، شاعر اور ورڈپریس ویب ماسٹر ہوں ۔ آج کل ہوٹل مینجمنٹ کے پیشہ سے منسلک ہوں ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبریں

کورونا بحران کے باعث ٹی 20 ورلڈ کپ ملتوی کر دیا گیا

انرنیشنل کرکٹ کونسل کی طرف سے یہ حتمی بیان سامنے آ...

ایران میں حکومت کے مخالف صحافیوں کو سخت سزاؤں کا سلسلہ جاری ہے

مغربی اور امریکی میڈیا کے مطابق ایرانی سرکاری عدالت نے وائس...

Comments

Leave a Reply

تازہ ترین خبریں