کورونا کی ہولناک شدت کا باعث جاہلانہ تھیوریاں ہیں

پچھلے چوبیس گھنٹوں میں شار ہزار نئے کیس اور صرف دو دنوں میں سو سے زیادہ اموات انتہائی ہولناک صورت حال ہے

پاکستان میں معصوم لوگوں کو احتیاطی تدابیر سے لاپرواہی پر اکسانے والی سازشی تھیوریوں اور کورونا کو محض ایک ڈرامہ قرار دینے والے غیر سنجیدہ طبقات کے انتہائی ضدی اور جاہلانہ پراپیگنڈا کے باعث، کورونا وائرس کا حملہ ہولناک رفتار سے پھیل رہا ہے۔
 
صورت حال کی حساسیت کا اندازہ اس امر سے لگاا جا سکتا ہے کہ ہاکستان میں صرف پچھلے چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 4000 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔جبکہ  گذشتہ صرف دو دنوں میں 124 اموات ہوئی ہیں۔
 
صوبہ سندھ میں کورونا کے کیسوں کی تعداد 32،000 کے قریب پہنچ چکی ہے۔ اس طرح یہ صرف ساڑھے چار کروڑ کی آبادی والا صوبہ پاکستان کے سب سے بڑے 11 کروڑ کی آبادی والے صوبہ پنجاب کے 24000 مریضوں سے بھی بہت آگے نکل گیا ہے
 
وزیر اعلی سندھ سید مراد شاہ نے ایک پریس کانفرنس میں بیاتا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 762 نئے کیسوں کا اندراج ہوا ہے۔ ان کے مطابق جمعہ کے روز 4،336 ٹیسٹ کروائے گئے ۔ جن میں سے 762 کے نتائج مثبت آئے ہیں۔ جس کے بعد صوبہ میں کل مریضوں کی تعداد 28،640 ہو گئی ہے۔
 
مریضوں کے موجودہ اعداد شمار کے مطابق 225 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ، جبکہ 34 مریض وینٹی لیٹروں پر ہیں۔ نہ صرف کورونا وائرس کے نئے کیسز بلکہ اس وبائی مرض کی وجہ سے ہونے والی اموا ت کی مجموعی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کے بعد صوبہ سندھ میں کورونا کیسوں کی تعداد 28،640 ہو گئی ہے۔ صوبہ میں  کل 18 اموات کے بعد مجموعی اموات 435 تک پہنچ گئی ہیں۔
فاروق رشید بٹ
عالمی امن اور اتحاد اسلامی کا پیام بر ، نام فاروق رشید بٹ اور تخلص درویش ہے، سابقہ بینکر ، کالم نویس ، شاعر اور ورڈپریس ویب ماسٹر ہوں ۔ آج کل ہوٹل مینجمنٹ کے پیشہ سے منسلک ہوں ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبریں

کورونا بحران کے باعث ٹی 20 ورلڈ کپ ملتوی کر دیا گیا

انرنیشنل کرکٹ کونسل کی طرف سے یہ حتمی بیان سامنے آ...

ایران میں حکومت کے مخالف صحافیوں کو سخت سزاؤں کا سلسلہ جاری ہے

مغربی اور امریکی میڈیا کے مطابق ایرانی سرکاری عدالت نے وائس...

Comments

Leave a Reply

تازہ ترین خبریں