دوبئی میں ساحلی ہوٹل بزنس اور ٹورازم سرگرمیوں کی بحالی

تمام بیرونی سیاحت اور کھیلوں کی سرگرمیاں صرف پانچ افراد یا اس سے کم افراد تک ہی محدود رہ سکتی ہیں

متحدہ عرب امارات دوبئی میں کورونا بحران کے باوجود معاشی اور سماجی زندگی بحالی کی طرف لوٹ رہی ہے ۔ ساحلی علاقوں  کی سرگرمیاں اور یہاں   واقع نجی ہوٹل   دوبئی ٹورزم اتھارٹیز  کی ہدایت پر دوبارہ کھول دیئے گئے ہیں ۔ لیکن اس حوالے سے لازمی احتیاط اور حفاظتی تدابیر   کی پابندی اور لازمی احتیاط کرنے کا کہا گیا ہے۔
۔
ہدایات کے  مطابق  ہوٹل کے ساحل اب دوبارہ کھل سکتے ہیں لیکن سوئمنگ پول ، مساج سینٹرز ، سونا ، جم کلب ، فٹنس سینٹرز اور چلڈرن کلب ابھی بند رہیں گے۔
۔
تمام بیرونی سیاحت اور کھیلوں کی سرگرمیاں صرف پانچ افراد یا اس سے کم افراد تک ہی محدود رہ سکتی ہیں ، جن سپورٹس کی فی الحال اجازت دی گئی ہے اس میں جیٹ اسکیئنگ اور اسکائی ڈائیونگ کی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ بوٹنگ اور ساحلی موٹر سائیکل سواری  کی بھی اجازت دی گئی ہے۔
۔
لیکن  کورونا کی صورت حال کے پیش نظر احتیاطی طور پر آؤٹ ڈور  پارٹیاں اور جنرل ٹائپ ایونٹس ابھی بھی بند رہیں گے۔  ذرائع کے مطابق   جن سرگرمیوں کی اجازت دی گئی ہے وہ نسبتاً محفوظ تصور کی جاتی ہیں ۔ 
۔
  دوبئی حکومت یہاں رہنے والے لوگوں کی  صحت اور جان و مال کی  حفاظت کو اولین ترجیح دیتی ہے۔  اس حوالے سے  کہا گیا ہے  کہ  کھیلوں یا سیاحت کی سرگرمیوں کے لئے پانچ سے زائد افراد کے گروپوں کی اجازت نہیں ہو گی
فاروق رشید بٹ
عالمی امن اور اتحاد اسلامی کا پیام بر ، نام فاروق رشید بٹ اور تخلص درویش ہے، سابقہ بینکر ، کالم نویس ، شاعر اور ورڈپریس ویب ماسٹر ہوں ۔ آج کل ہوٹل مینجمنٹ کے پیشہ سے منسلک ہوں ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبریں

کورونا بحران کے باعث ٹی 20 ورلڈ کپ ملتوی کر دیا گیا

انرنیشنل کرکٹ کونسل کی طرف سے یہ حتمی بیان سامنے آ...

ایران میں حکومت کے مخالف صحافیوں کو سخت سزاؤں کا سلسلہ جاری ہے

مغربی اور امریکی میڈیا کے مطابق ایرانی سرکاری عدالت نے وائس...

Comments

Leave a Reply

تازہ ترین خبریں